اختیار ولی خان نے پرویز خٹک کے اختیارات پر سوالیہ نشان اٹھا دیا

اختیار ولی خان نے  پرویز خٹک  کے اختیارات پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔ جو اختیارات دیے گئے ہیں، ان کا انہیں خود علم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو وزارت داخلہ یا دیگر معاملات کے حوالے سے جو اختیارات دیے گئے ہیں، ان کا انہیں خود علم نہیں ہے۔

اختیارولی خان نے وضاحت کی کہ پرویز خٹک کا کام محض ایک مشیر کے طور پر مخصوص ٹاسک تک محدود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے پاس وزارت داخلہ کے امور دیکھنے کی ذمہ داری نہیں ہے کیونکہ وزارت داخلہ کے وزیر محسن نقوی ہیں اور وزیر مملکت طلال چوہدری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے اختیار ولی کو کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا امور مقرر کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کو خاص کام سونپے گئے ہیں جن کے نتائج اگلے دو مہینوں میں سامنے آئیں گے۔

اختیارولی خان نے واضح کیا کہ رانا ثنا اللہ خان نے بھی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پرویز خٹک مسلم لیگ نون کی چوائس نہیں ہیں اور موجودہ وفاقی حکومت میں وہ صرف کوالیشن پارٹنر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اختیارولی خان نے آخر میں کہا کہ اگر انتخابات ہوتے ہیں تو دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف انتخابی میدان میں ہوں گی اور ان کا سیاسی اختلاف برقرار رہے گا۔

Scroll to Top