بھارت نے ہمیں کمزور سمجھا، لیکن ہم نے بڑا سرپرائز دیا،اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا حکومت پر تنقید، نئے انتخابات کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے حکومت کے موجودہ رویے کو انتہائی نامناسب اور غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ “فارم 47” کی حکومت ہے جس کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے اور ان کے فیصلے عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اس کے اقدامات ملک کی بہتری کے لیے موثر ثابت نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

 

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے نئے انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ عوام اپنی مرضی کے مطابق حکومتی نمائندے منتخب کر سکیں۔

Scroll to Top