پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس سے خطاب کرینگے ۔
وزیراعظم شہباز شریف ایوان آمد پر صدر مملکت کا استقبال کرینگے ۔ آصف علی زرداری اپنے خطاب سے قبل اسپیکر چیمبر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے
صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کیے جانے کا امکان ہے ، حکومت نے بھی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔
تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو بھی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدار ت اسپیکر قومی اسمبلی کرینگے ، صدر زرداری اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کرینگے ۔
صدر زرداری کا خطاب مکمل ہوتے ہی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاجائیگا۔