پشاور میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، ملزمان فرار

پشاور میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، ملزمان فرار

پشاور انقلاب روڈ پر ایکسائز اہلکاروں نے 2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ملزمان کی ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے

سحری کے وقت کاروائی کرتے ہوئے۔ بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔موٹر کار نمبری LEA 4889 سے 204000 گرام (204 کلو گرام) چرس برآمد کر لی گئی ہے

دوران کاروائی منشیات سمگلرز کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں کو شدید مزاحمت کرنا پڑا سمگلروں کے تعاقب کرتے ہوئے ایکسائز عملے کو فائرنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا

ملزمان کی گاڑی کے ٹائرز پر فائرنگ اور تیز رفتاری کے باعث ملزمان سے گاڑی بے قابو ہوکر روڈ سائید دیوار سے ٹکرا گئی تاہم ایکسائز اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب، ملزمان کی تلاش جاری، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج

Scroll to Top