ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر تاخیر کا شکار، مقامی افراد اور سیاح پریشان

ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر تاخیر کا شکار، مقامی افراد اور سیاح پریشان

2 سال قبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاگیا تھا ،سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر تاخیر کا شکار، مقامی افراد اور سیاح پریشان دو سال قبل اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا، جسے 3 ارب روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہونا تھا، لیکن آج بھی سڑک کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے۔

پرانے روڈ کو بھی اکھاڑ دیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ علاقے کی سیاحت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Scroll to Top