تحریک انصاف کے بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد کے پی میں حقیقی عوامی حکومت ہونی چاہیے ، صدرمسلم لیگ ن خیبر پختونخوا ۔
مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام نے بیا ن میں کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے ، وفاق ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ہر جگہ پی ٹی آئی نے تباہی ،بربادی اور کرپشن کے ریکارد بنائے ۔
انجینئر امیر مقام نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے ، پی ٹی آئی کے اپنی بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبر پختونخوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے ۔
گیارہ سال سےزائد عرصے سے مسلط پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کو آثار قدیمہ بنادیاہے۔