مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا،آج دھرنا پوائنٹ سے لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تک ریلی بھی نکالیں گے،شرکا۔
رمضان المبارک اور سردی کے باوجود کرم پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا آج نویں روز بھی جاری ہے دھرنا میں ہر طبقے اور ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں ۔
مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا ، آج دھرنا پوائنٹ سے لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تک ریلی بھی نکالیں گے ،مشکلات کی وجہ سے شہریوں نے پُرامن دھرنا شروع کر دیا ہے ۔
دھرنا راستوں کی بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ، ٹل پاراچنار مین شاہراہ کو عام آمد و رفت کیلئے کھول کر لوگوں کی کمی کو پورا کیا جائے ۔