مردان شہر کے نہر چوک میں واقع ایک بیکری میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، بیکری میں گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے باعث بیکری میں کام کرنے والے چار مزدور اس وقت جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مردان منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے پشاور کے برن سینٹر ریفر کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔