چارسدہ میں تھانہ ترناب کی حدود میں افطاری کے وقت زبانی تکرار پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جانبحق جبکہ تین افراد زخمیوں ہوگئے۔ زخمیوں میں دو افرادنے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
تھانہ ترناب پولیس کے مطابق واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا جس میں ایک فریق سے تین اور دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوئے اور ایک زخمی ہوچکا ہے ۔
پولیس کے مطابق وقوعہ کے بعد پولیس نے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں جبکہ تمام صورتحال واضح ہونے کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔
وقوعہ کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زحمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا