ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم پیش رفت

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں ایس آئی ایف سی (پاکستان کی سرمایہ کاری اور فنانس کی خصوصی ایجنسی) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

ہانگ کانگ کے معروف گروپ “ہچیسن پورٹس” نے پاکستان میں جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ہچیسن پورٹس گروپ کے دو بڑے ٹرمینلز گزشتہ 25 سال سے پاکستان میں فعال ہیں اور ان کے ذریعے 5000 ملازمتیں فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ 225 ارب روپے سے زائد کی آمدنی بھی پیدا ہو چکی ہے۔

نئے منصوبے کا مقصد موجودہ ٹرمینلز کی جدت، آپریشنل صلاحیت میں بہتری، لاجسٹکس کنیکٹیویٹی میں اضافہ اور خودکار نظام کا نفاذ ہے۔

اس خودکار نظام میں ریموٹ کرینز، الیکٹرک ٹرکس، ڈیجیٹل گیٹ آپریشنز اور سمندری ماہرین کی تربیت جیسے اقدامات شامل ہیں جو بندرگاہوں کی کارکردگی اور فعالیت میں اہم بہتری لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں متاثرین بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی بحالی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر امیر مقام

کراچی میں 52 ہیکٹر پر مشتمل ایک جدید لاجسٹکس پارک کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس سے تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ یہ پارک عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرے گا اور پاکستان کی بندرگاہوں کے آپریشنز کو عالمی سطح پر مزید بہتر بنائے گا۔

متوقع طور پر، اس سرمایہ کاری سے آئندہ 25 سالوں میں کم از کم 4 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہو گا۔ ایس آئی ایف سی اپنے مؤثر پالیسیوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔

Scroll to Top