صدر خطاب کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی انتہائی غیر مہذب ،غیر پارلیمانی عمل ہے،سردار حسین بابک

صدر خطاب کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی انتہائی غیر مہذب ،غیر پارلیمانی عمل ہے،سردار حسین بابک

پارلیمان بالادست ادارہ ،صدر خطاب کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی انتہائی غیر مہذب ،غیر پارلیمانی عمل ہے،سردار حسین بابک

سیکرٹری فارن آفیئر اے این پی سردار حسین بابک نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمان ایک بالادست ادارہ ہے۔صدر خطاب کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی انتہائی غیر مہذب ،غیر پارلیمانی عمل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں بیٹھے تمام لوگ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اجلاس میں عوام کیلئے کیا فیصلے ہونگے ؟صدر ، وزیراعظم ، حتی کہ اپوزیشن لیڈر تقریر کریں سب کو چاہیے کہ وہ تقریر سنیںاور بے شک بعد میں اس پر تنقید کریں ۔اگر بغور مشاہدہ کیا جائے تو یہ پارلیمان کا تذلیل اس قسم کے حرکات کا عوام پر برا اثر پڑتا ہے ۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اکثر اتحادی حکومت میں اختلافات پید اہوتے ہیں ۔بعد میں یہ اختلاف ختم ہوجاتےہیں ۔2025 این ایف سی ایوارڈ جاری ہونے کا سال ہے این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا انتہائی ضروری ہے ۔کے پی میں بجلی ، گیس ، معدنیات پیدا ہوتے ہیں افرادی قوت بھی زیادہ ہے ۔این ایف سی ایوارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ خیبر پختونخوا کو ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر قدرتی وسائل کو دیکھا جائے تو خیبر پختونخوا سارے صوبے سے بہتر ہے ۔وفاقی خیبر پختونخوا کو اپنا حق دینے سے صاف انکاری ہے ۔بدامنی کی وجہ سے کے پی کے زیادہ تر لوگ صوبہ پنجاب اور سندھ میں شفٹ ہوگئے کیونکہ وہاں پر امن ہے۔ طورخم بارڈر میں اگر حکومت دلچسپی نہیں لیتا تو عوام کو

چاہیے کہ حکومت کو بتائے یہ راستے کھولنے چاہیے ۔

Scroll to Top