اقوام متحدہ کی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے

جس میں مسلح عسکریت پسندوں نے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ یہ حملہ منگل کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر ہوا، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں بریفنگ کے دوران اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ’’ہم کسی بھی یرغمالی کی مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس کا تدارک کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، جس میں کچھ یرغمالیوں کو کامیابی سے آزاد کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹر ایمل ولی خان کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ذرائع کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے اور حکام نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک تمام حملہ آوروں کو بے اثر نہیں کر دیا جائے گا، آپریشن جاری رہے گا۔

اس واقعے نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے تمام یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

پاکستانی حکام نے اس بات کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد پکڑا جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top