محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
بعض پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے، جس سے علاقے کے موسمی حالات میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان شامل ہیں۔
ان علاقوں کے رہائشیوں کو موسمی تبدیلیوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید کہا کہ بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سوات میں بارش ، برفباری کا نیا سلسلہ شروع ،سردی میں اضافہ
اس لیے ان علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو احتیاط برتنے اور موسم کی تبدیلیوں سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔
تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال پر نظر رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کی حادثات سے بچا جا سکے۔