پاکستان کا عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں نمایاں مقام

پاکستان نے عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کی سمت میں اہم پیشرفت کی ہے، جس کے تحت مالی سال 2023-2024 میں آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 3.223 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 اس کامیابی کا سہرا ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اٹھائے گئے اقدامات کو جاتا ہے۔

پاکستان میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی میں بھی نمایاں ترقی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سبسکرائبرز کی تعداد 139 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور 4.1 ملین افراد تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، ڈیجی اسکلز پروگرام کے تحت 6 لاکھ افراد کو تربیت دی گئی اور 166 اسٹارٹ اپس کو مدد فراہم کی گئی، جس سے 5000 سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

پاکستان میں 5G کی تیاری، وائی فائی 6E اور نیشنل اسپیس پالیسی کے نفاذ کے ساتھ جدید کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ “حج ایپ” اور “ون پیشنٹ، ون آئی ڈی” جیسے سسٹمز سے شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے ہرجگہ کرپشن، بربادی کے ریکارڈ بنائے،ا نجینئرامیر مقام

حکومت کی جانب سے کلاؤڈ فرسٹ پالیسی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے اقدامات سے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کی رفتار مزید تیز ہو رہی ہے۔ ان تمام اقدامات کے ذریعے ایس آئی ایف سی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو ایک جدید، محفوظ اور مربوط نظام میں ڈھالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

پاکستان کی عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں پوزیشن مزید مستحکم ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کی معیشت کو نئی ترقی ملے گی۔

Scroll to Top