جعفر ایکسپریس حملہ: دہشتگردوں میں خودکش بمبار بھی موجود، سیکیورٹی ذرائع

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا ہے

 جس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں، جو یرغمالی مسافروں کے قریب بیٹھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خود کش بمباروں کو معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس سے سیکیورٹی فورسز کو کارروائی میں احتیاط برتنی پڑ رہی ہے۔

 سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خود کش بمباروں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی محتاط انداز میں آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ یرغمالیوں کی جان کو خطرہ لاحق نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں اقوام متحدہ کی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر حملے کی شدید مذمت

حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے تک دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

Scroll to Top