ایبٹ آبادشہر اور گرد و نواح میں غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے، جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔
غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے افراد نہ صرف قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر کھلے عام پیٹرول بیچا جا رہا ہے، جہاں حفاظتی انتظامات کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔ یہ غیر قانونی کاروبار نہ صرف آتشزدگی کے خطرات کو بڑھا رہا ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی سبب بن سکتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایسے دکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔ اگر متعلقہ حکام نے بروقت اقدامات نہ کیے تو کسی بھی وقت کوئی افسوسناک واقعہ پیش آسکتا ہے۔تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔
نتظامیہ کو چاہیے کہ غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور اس خطرناک کاروبار کو فوری بند کروائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔