خیبرپختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری، بالائی علاقوں میں برفباری کے خوبصورت مناظر

خیبرپختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری، بالائی علاقوں میں برفباری کے خوبصورت مناظر

خیبر پختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری ہے ، جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری نے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے ۔

خیبر پختونخوا بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر بھی مسلسل برفباری ہورہی ہے ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ،بونیر سمیت دیگر اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری سے موسم شدید سرد ہے ۔

پشاور نوشہرہ اور گردونواح میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ رات گئے ہونیوالی بارش سحری تک رک گئی ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں کل بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

اپر چترال بروغل روڈ پر گذشتہ برفباری کی وجہ سے کئی دنوں سے گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہے ۔ جس کی وجہ سے مسافروں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے ۔بارش اور برفباری کے باعث پرسان روڈ تنگ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند ہوگیا جس سے عوام دونوں جانب پھنس کررہ گئے۔

Scroll to Top