دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں، زرتاج گل

دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں، زرتاج گل

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کرتے ہیں ہم اپنی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں ، دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس کیخلاف اکٹھے ہوں ہم اپنے عام شہریوں ، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہت لاشیں اُٹھا چکے ہیں ۔یہ حکومت بہت ہی نکمی ہے ۔وزیروں مشیروں کی فوج ایسے اکٹھی کی ہوئی ہے جیسے ریوڑیاں بانٹ رہی ہوں ۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ صدر ،وزیراعظم اور ان کے وزرا فارم سنتالیس کی پیداوار ہیں ، صدر کی تقریر کا کسی کو کوئی پتا نہیں تھا ۔لکھی تقریر میں معاشی اشاریے والی لائنوں پر وائٹ فلوٹ لگایا گیا ہے ،خطاب میں صدر نے صرف سندھ کے پانی کی بات کی ، ملک کی کوئی بات نہیں کی گئی ۔ پانی کا مسئلہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے سب کواکٹھے بٹھائیں اور تقسیم برابر ہوتاکہ لڑائی نہ ہو۔

انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کا بڑا لیڈر اسوقت جیل میں بیٹھا ہے قید کی صعوبتیں جھیل رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی ڈیل کرکے باہر نہیں گیا ، نورین آپا ، علیمہ آپا اور بشریٰ بی بی سب ہمارے لیے قابل اخترام ہیں علیمہ آپا ہمیں کوئی نصیحت کرتی ہیں تو ہم اس کو اون کرتے ہیں ۔

Scroll to Top