پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی ضمانت میں توسیع کردی عدالت نے وزارت داخلہ اور نیب سے رپورٹ طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنماء خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب نے کی عدالت نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔
عدالت نے خدیجہ شاہ کو کسی بھی درج مقدمےمیں گرفتار نہ کرنے کااحکامات جاری کردئیےعدالت نے وزارت داخلہ اور نیب سے بھی رپورٹ طلب کرلیا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک وزارت داخلہ کی رپورٹ نہیں آئی ہے تاہم لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے ایک انکوائری کر رہی ہے۔
نیب کی جانب سے جواب دیتے ہوئے پراسیکیوٹر سرتاج خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے حوالے سے ابھی تک رپورٹ نہیں آئی ہے عدالت نے اگلی سماعت پر وزارت داخلہ اور نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرلی۔