پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں۔ دہشتگردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آپریشن کے دوران4 ایف سی اہلکار بھی شہید ہوئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا جو کہ مسافروں کی ٹولیوں کے ساتھ دہشت گرد بھی موجود تھے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران انتہائی مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ معصوم جانیں محفوظ رہ سکیں۔ دہشت گردوں میں خودکش بمبار بھی شامل تھے، جو خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
کلیئرنس آپریشن کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں نے یرغمال مسافروں کو مختلف گروپوں میں تقسیم کر رکھا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بھی خودکش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا۔
آپریشن مکمل ہونے کے بعد بازیاب کرائے گئے مسافروں کو پاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ اس کامیاب کارروائی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے، آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا تاہم آپریشن سے قبل 21 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔آپریشن میں آرمی، ائرفورس، فرنٹیئرکور، اور ایس ایس جی کےجوانوں نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹرین کی تلاشی میں مصروف ہے۔ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔
کلیئرنس آپریشن کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں نے یرغمال مسافروں کو مختلف گروپوں میں تقسیم کر رکھا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بھی خودکش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا۔
آپریشن مکمل ہونے کے بعد بازیاب کرائے گئے مسافروں کو پاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ اس کامیاب کارروائی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
—
جعفر ایکسپریس دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوںکیخلاف آپریشن جاری، سکیورٹی ذرائع اب تک 190 مسافروں کو دہشتگردوں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
عورتوں اور بچوں کی خود کُش بمباروںکیساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے باقی ماندا دہشتگردوں کے خاتمے کیلئےسکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین سے چار بوگیوں میں آپریشن کلیئر کرلیاگیا ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،کلیئر آپریشن کے باعث دہشتگرد چھوٹی ٹولیو ں میں تقسیم ہوگئے ہیں ۔
مسافروں کی بحفاظت رہائی کیلئے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں ،دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، آخری دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
دوسری جانب امن وامان کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کو 3روز کیلئے معطل کردیا گیا ، کراچی جانیوالی بولان میل کی سروس بھی معطل ہے ۔