جعفر ایکسپریس حملہ ، کلیئرنس آپریشن جاری، 27 دہشتگرد جہنم واصل ،500 یرغمال مسافروں میں سے 155بازیاب

جعفر ایکسپریس حملہ: کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی ہے، اس لئے آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد سیکورٹی فورسز کلیئرنس آپریشن میں اب تک 30 دہشت گرد ہلاک جبکہ 190 مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

Scroll to Top