شیر افضل مروت کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے معروف وکیل اور سابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

نبیل گبول نے شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ بانی پی ٹی آئی آپ کو پسند کرتے ہیں، لیکن یہ کالے کوٹ والے آپ کو پسند نہیں کرتے۔ آپ پیپلز پارٹی میں آئیں، یہاں آپ کی عزت ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو سیاست کی سمجھ نہیں، جبکہ کالا کوٹ والا شیر افضل مروت بھی ہے، لیکن یہ جیالا ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ اسے اب پیپلز پارٹی کا جیالا ہونا چاہیے۔

شیر افضل مروت نے نبیل گبول کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہمیشہ اپنے رہنماؤں کی عزت کرتی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی میں ان لوگوں کی بے توقیری کی گئی جنہوں نے قربانیاں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے مداح رہے ہیں، تاہم ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ روایتی سیاستدان نہیں ہیں۔ میں نبیل گبول کا مشکور ہوں کہ انہوں نے دعوت دی، لیکن میں حقیقی آزادی اور پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

شیر افضل مروت کی جانب سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا، تاہم ان کے بیانات سے عندیہ مل رہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی راہ کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پارٹی قیادت کے رویے سے باخبر ہیں، شیرافضل مروت کا دعویٰ

Scroll to Top