قومی فٹبالر محمد ریاض کو وزیر اعظم ہاؤس میں مدعو کر لیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی فٹ بال کھلاڑی محمد ریاض کی بد حالی کا نوٹس لے لیا ہے۔ محمد ریاض، جو ہنگو سے تعلق رکھتے ہیں، گزر بسر کے لیے جلیبیاں فروخت کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے بعد وزیراعظم نے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا اور محمد ریاض کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محمد ریاض نے سابق وزیراعظم کے دور میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے بند ہونے کے باعث ملازمت کھو دی تھی، جس کے بعد انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے لیے خصوصی پیکج دیے جانے کا امکان ہے، تاکہ ان کی زندگی میں بہتری آ سکے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بھی محمد ریاض کی مدد کی ہے اور انہیں دس لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، سینیٹر کامران مرتضیٰ

وزیراعلیٰ کی جانب سے محمد ریاض کو فٹ بال کوچ بھرتی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے کھیل کی طرف توجہ مرکوز کر سکیں۔

یہ اقدامات دونوں حکومتوں کی جانب سے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کو کھیل کے میدان میں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Scroll to Top