صوبے خود مختار ہیں، وفاق پر الزام لگانا ناکامی کا اعتراف ہے: ارباب خضر حیات

اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام صوبے خود مختار ہو گئے ہیں اور اس ترمیم کے تحت صوبوں کو اپنے محکموں سے کمائی کرنے اور وہ رقم اپنے صوبے کی ترقی پر خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہو چکا ہے۔

پختون ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے ارباب خضر حیات نے کہا کہ وفاقی حکومت پر تنقید کرنا دراصل صوبوں کی حکومتوں کی اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔ ان کے مطابق صوبے اب مالی طور پر خود کفیل ہیں اور اپنے وسائل کو اپنے ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبے اپنی ذاتی ذمہ داریوں کو پورا کریں تو وفاق پر الزام لگانے کی ضرورت نہیں۔

ارباب خضر حیات نے کہا کہ صوبے اب زیادہ خود مختار ہیں اور ہر صوبہ اپنے مالی وسائل سے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈ فراہم کر سکتا ہے، جس سے ان کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو اس آزادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا اور وفاق کو الزامات کا نشانہ بنانے کی بجائے اپنے عوام کے لیے کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈا پور چند دنوں میں وزارت اعلی سے فارغ ہونے والے ہیں،ارباب خضر حیات کا بڑا دعوی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتوں کو عوام کی خدمت کو ترجیح دینی چاہیے اور اس کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت پر الزام تراشی سے صرف مسائل میں اضافہ ہوتا ہے اور عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے ہیں۔

ارباب خضر حیات نے یہ بھی کہا کہ صوبوں کی خود مختاری اور ان کے مالی اختیارات کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی مجموعی ترقی میں توازن پیدا ہو اور تمام صوبے یکساں ترقی کر سکیں۔

Scroll to Top