رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو جمعہ کے روز ہو گا، جسے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اس چاند گرہن کے دوران آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا۔ یہ چاند گرہن لگ بھگ تین سال بعد ہوگا اور اس دوران چاند زمین کے سایے میں آ جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر شروع ہو گا اور اس کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش، آندھی اور برف باری کی پیش گوئی
تاہم یہ چاند گرہن دن کے اوقات میں ہو گا، اس لیے پاکستان میں اس منظر کو دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ یہ چاند گرہن شمالی اور جنوبی امریکہ میں دکھائی دے گا۔
چاند گرہن کا یہ نادر نظارہ ان علاقوں میں خوبصورت اور یادگار لمحہ ہوگا، جہاں اسے دیکھا جا سکے گا۔ اس سے قبل گزشتہ تین سالوں میں اس نوعیت کا چاند گرہن نہیں دیکھا گیا تھا۔