ایران اور افغانستان کے ساتھ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہو رہی ہیں، حکمران اپنی ناکام پالیسیاں فوری تبدیل کریں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی
اسد قیصر نے صوبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے نمائندے جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھے ہیں ، انہوں نے قومی اسمبلی میں امن وامان کی صورتحال پر ایک ہفتے تک تفصیلی بحث کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے پر شدید تشویش ہے ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میں کچے کے ڈاکو کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال بدترین ہوچکی ہے ، بلوچستان میں اسمبلی کے اکثر نمائند ے عوامی مینڈیٹ کے حامل نہیں،بلوچستان کے نمائند ے جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھے ہیں ۔
اسد قیصر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام صوبون اور طبقات کے نمائندوں کو بٹھا کر ان کے تحفظات سنے جائیں ، یہ حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہے ، شہباز شریف کو اخلاقی طورپر مستعفی ہونا چاہیے ، نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ ملک کے حقیقی نمائندے اقتدار سنبھال سکی۔