کبھی بھی ہم تفرقے میں نہیں پڑیں گے ،کل کا جو واقعہ ہے باوجود تمام سیاسی مخالفتوں کے ریزرویشنز کے ،شکوئوں کے سب اس ایک نقطے پر ایک ہیں ،اور ایک ہوگئے ہیں ۔
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی ہم تفرقے میں نہیں پڑینگے ،جب بھی پاکستان پر اٹیک ہوگا تو پھر ہم سب ایک ہونگے اور اہم سب ایک ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ کل کا جو واقعہ ہے باوجود تمام سیاسی مخالفتوں کے ریزرویشنز کے ، شکوئوں کے سب اس ایک نقطے پر ایک ہیں اور ایک ہوگئے ہیں دوبارہ سے کہ جب پاکستان پر حملہ ہوگا تو پھر سب اکٹھے ہونگے اداروں کیساتھ اپنی فوج کیساتھ اپنی حکومتوں کیساتھ ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے آفر بھی کیا میںنے بھی کیا ہے ہماری لیڈر شپ نے بھی کیا ہے کہ اس نقطے پر اس ایشو پر پاکستان کی سلامتی کیلئے ہم اپنے اداروں ،اپنی حکومتوں کیساتھ ہیں لیکن حکومت کو بھی اپوزیشن کا ساتھ لیکر جانا ہوگا اعتماد میں لینا ہوگا۔