جعفر ایکسپریس حملہ ،وزیراعظم آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے ، آپریشن بارے بریفنگ دی جائیگی

جعفر ایکسپریس حملہ ،وزیراعظم آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے ، آپریشن بارے بریفنگ دی جائیگی

وزیراعظم آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے ، جعفر ایکسپریس حملے اور اس کے بعد آپریشن ودیگر معاملات بارے بریفنگ دی جائیگی ،وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرابھی موجود ہونگے ۔

دورہ کے موقع پر وزیراعظم اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدار ت کرینگے ، جس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ،جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے اور بعدازاں ریسکیو آپریشن سے متعلق مکمل بریفنگ دی جائیگی ، اس دوران بلوچستان میں قیام امن بارے اہم فیصلے بھی کیے جائینگے

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ، درجنوں دہشتگردوں کو ہلا ک کردیاگیا ہے ۔

Scroll to Top