عدالت نے شراب اور اسلحہ برآمد گی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھی ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب اور اسلحہ برآمد گی کیس کی سماعت کی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے پولیس رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہ کرائی جاسکی ۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔