خیبر پختونخوا میں موسم آج ابر آلود ہے جبکہ گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان بھی ظاہر کیاگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر کا رجہ حرار ت گذشتہ روز 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیاگیا ، کالام میں 2 مالم جبہ ایک ڈگری ،پارا چنار کا منفی ایک ، ڈیرہ اسماعیل خان 16 اور سید وشریف 7ڈگری سینٹی گرید ریکارد کیاگیا ۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، ادھر چترال ،دیر ،سوات ،بالائی وزیریں دیر ، باجوڑ ، ملاکنڈ اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں گرچ چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
علاوہ ازیں مانسہرہ ، کوہستان تو ر غر ، ایبٹ آباد میں بھی گرچ چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔