وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض کی ملاقات

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض کی ملاقات

فٹبالر محمد ریاض نے فٹبال کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ، ان دنوں گزر بسر کیلئے جلیبی کی دکان پر کام کرتاتھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے نوٹس لیکر محمد ریاض کو ملاقات کیلئےوزیراعلیٰ ہائوس بلا لیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے محمد ریاض کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا۔وزیر اعلی نے محمد ریاض کو محکمہ اسپورٹس کے تحت فٹبال کوچ بھی مقرر کیا۔

صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد ریاض جیسے کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں سرپرستی کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی موجودہ صوبائی حکومت ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریگی۔صوبائی حکومت بعض مخصوص کھیلوں کی بجائے ہر قسم کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور موجودہ صوبائی حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ انہیں ہر ممکن سپورٹ بھی فراہم کرے گی، وزیر اعلی ملاقات کے لئے مدعو کرنے اور بھر پور معاونت کرنے پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں۔

Scroll to Top