پختونخوا اور بلوچستان کی سرزمین پر چین اور امریکہ کی نئی عالمی جنگ کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ایمل ولی خان

پختونخوا اور بلوچستان کی سرزمین پر چین اور امریکہ کی نئی عالمی جنگ کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونخوا اور بلوچستان کی سرزمین پر چین اور امریکہ کی نئی عالمی جنگ کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایک دفعہ پھر پوری قوم اور ریاست کو خبردار کر رہے ہیں کہ کھلاڑی بدل چکے ہیں۔ ایک اور پرائی جنگ میں آپ کے اور ہمارے بچوں کو مروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نےکہا کہ ماضی میں بھی جب امریکہ اور روس لڑ رہے تھے، تو ہم نے خبردار کیا تھا کہ یہ جہاد نہیں بلکہ فساد ہے تب ہماری باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا گیا بلکہ بدلے میں ہم پر روسی ایجنٹ ہونے کے الزامات لگے۔

انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف ہماری سادہ قوم بلکہ پوری دنیا ہماری اسی بات کی تائید کررہی ہے۔ وہ مذہبی رہنما جو کل تک آپکے بچوں کو جنت کی لالچ میں جہاد پر بھیج رہے تھے، آج اسے فساد مان رہے ہیں۔
پارٹی کے مرکزی صدر ایم ولی خان نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، یہ مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے۔ عوام کی اصل طاقت سیاست میں ہے ان کا ہتھیار عدم تشدد کا پرچم بلند رکھنا ہے۔ اندرونی مسائل کے مستقل حل کے لئے باہمی اعتماد اور مذاکرات ناگزیر ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ علیحدگی پسند تحریکوں کا حل صرف اور صرف سیاسی ہے، سنجیدگی دکھائی جائے جو بھی شہید ہوتا ہے ہمیں دکھ ہوتا ہے، مشکلات کے شکار عوام کی تکلیف محسوس کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے امن کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ امن کو ہر حال میں ترجیح دینی ہوگی، آگے بڑھنے کیلئے یہی واحد راستہ ہے۔ فوری طور پر مسائل کا حل نکالنا ہوگا، بصورت دیگر حالات مزيد بدترین شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ پالیسیوں میں شفافیت لائی جائے اور انہیں پارلیمنٹ میں زیر بحث لا کر عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ دہشت گردوں اور علیحدگی پسند تحریکوں سے متعلق واضح اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیئے اور اس پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ ریاست کو عوام کے ساتھ بیٹھ کر ان کے تحفظات دور کرنے ہوں گے۔ آپ کو ان کے حقوق تسلیم کرنے ہوں گے اور انہیں پاکستان کو تسلیم کرنا ہوگا۔ فوری طور پر حل نکالا جائے، ورنہ یاد رکھیں، پاکستان جہنم بن سکتا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی طور تشدد کی حمایت نہیں کرسکتی، امن کیلئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Scroll to Top