بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے،دہشتگرد کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں،عمر ایوب خان

بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے،دہشتگرد کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں،عمر ایوب خان

ہر دن پی ٹی آئی اور باقی پارٹیوں کے رہنمائوں پر ایف آئی آر درج ہورہے ہیں ،جعفر ایکسپریس حملہ سکیورٹی بلیک آئوٹ ہے

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ٹرین کیساتھ حادثہ ہوا لیکن ہمیں یہ بھی پتا نہیں کہ ہمارے فوج اور سکیورٹی فورسز یا ان کے خاندان کے کتنے لوگ شہید ہوگئے ہیں یا یرغمال ہوئے ہیں بالکل سکیورٹی بلیک آئوٹ ہے ۔ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔فارم 47 کی حکومت کو میڈیا پر صحیح اعداد وشمار جاری کرنے چاہیے تھے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ سکیورٹی ناکامی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہر دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور باقی پارٹیوں کے رہنمائوں پر ایف آئی آر درج ہورہے ہیں اور دہشتگرد کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں نے اسمبلی کے فلور پر آج یہ بات کی ہے کہ بلوچستان کے ایم این ایز ،جو حکومت کیساتھ ہیں ان کی باتیں سنیں ایک سابق وزیر کی باتیں سنیں ، وہ کہہ رہے ہیں کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے حالات خراب ہیں ،ہم بالکل باہر نہیں جاسکتے ۔

عمرایوب خان نے آخر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا چیلنج ہے بلوچستان کے ان لوگوں کیلئے جو یہ بات کررہے ہیں کہ حالات بہتر ہے کہ وہ رات نہیں دن 12 بجے بھی بلوچستان میں گھر سے نکلے تو پھر مجھ سے بات کریں ۔

Scroll to Top