ٹرین حملہ،وزیر دفاع کو ذرا سی بھی شرم ہوتی تو آج استعفیٰ دے دیتے، اسد قیصر

ٹرین حملہ،وزیر دفاع کو ذرا سی بھی شرم ہوتی تو آج استعفیٰ دے دیتے، اسد قیصر

رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے کہاکہ بطور پاکستانی ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ، مگر عوامی مینڈیٹ والوں کو جیلوں میں رکھا جائے اور جعلی مینڈیٹ والے ایوان میں ہوں تو ملک کیسے چلے گا؟

انہوں نے کہاکہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرسکتی ،پی ٹی آئی سمجھتی ہے یہ تمام مسائل جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے ہیں ملک میں نہ کوئی آئین رہا نہ کسی ادارے کی کوئی عزت ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ملک میں بڑا مسئلہ سکیورٹی کا ہے یہ سب کچھ خواجہ آصف کی نااہلی کی وجہ سے ہورہاہے ہم اپنے اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ہم حقیقی عوامی نمائندوں کی پارلیمنٹ کو سپریم دیکھنا چاہتے ہیں مگر یہاں خفیہ ادارے ایک جماعت کو مٹانے میں لگے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ایوان کو اعتماد میں لینے کے بجائے پی ٹی آئی پر الزام عائد کردیا ،پی ٹی آئی کے اعصاب پر سوار ہے ، وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج استعفیٰ دے دیتے ۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ آئین کے اندر اپنی حدود میں ہر ادارہ اپنا کردار ادا کرے ، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، بلوچستان ، سندھ ، پنجاب میں کچے کے ڈاکوئوں کیخلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

Scroll to Top