ہمیں اسوقت اتحاد کی ضرورت ہے ،ماضی کو بھول کر آگے کی طرف بڑھنا ہوگا، بیرسٹر گوہر علی

ہمیں اسوقت اتحاد کی ضرورت ہے ،ماضی کو بھول کر آگے کی طرف بڑھنا ہوگا، بیرسٹر گوہر علی

دہشتگردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا یہ اندوہناک واقعہ ہے ۔ہمارے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان اور 21 مسافر شہید ہوئے جن کے اہلخانہ کیساتھ دلی ہمدردی ہے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ہمیں ایک ہونا چاہیے ، امید ہے دہشتگردی کے واقعے کے بعد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دہشتگردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا یہ اندوہناک واقعہ ہے ۔ہمارے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان اور 21 مسافر شہید ہوئے جن کے اہلخانہ کیساتھ دلی ہمدردی ہے ، پاک فوج دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہی ہے سکیورٹی فورسز نے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا

انہوں نے کہا کہ ہم پوائنٹ آف آرڈر مانگیں تو اکثر ملتا نہیں ، پوائنٹ آف آرڈر مل جائے تو وقت پورا نہیں دیتے پارلیمنٹ میں ہماری بات کو میوٹ نہ کیاجائے آئین میں بھی لکھا ہے 130 دن سیشن ہو ،آخر ی بار بھی 89دن سیشن چلا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزیدگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ماضی کو بھول کر آگے کی طرف بڑھنا ہوگا ، جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ میں نے تو ماضی کو بھولنے کی بہت کوشش کی لیکن آپ بھولنے نہیں دیتے ۔

Scroll to Top