خیبر پختونخوا حکومت بہتر کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے تشہیری مہم کا سہارا لینے لگی

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے پارٹی کے اندرونی اختلافات سے توجہ ہٹانے اور قیادت کے سامنے بہتر کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے تشہیری مہم کا سہارا لینے لگے۔

وزراء ، مشیر اور معاونین خصوصی اپنے محکموں کی کارکردگی بیان کرنے کیلئے میڈیا کے بجائے اپنی سوشل میڈیا کے زریعے پوڈ کاسٹ کے انعقاد کی منصوبہ بندی کرنے لگے ۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کیلئے ہر ایک وزیر، مشیر اور معاون خصوصی ہفتے میں ایک پوڈ کاسٹ کریں گے تاکہ حکومتی کارکردگی سے لوگوں کو اگاہ کیا جاسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ رکن قومی اسمبلی ہے لیکن وزیر اعلی کی بیشتر مصروفیات کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں کیونکہ غیر ملکی وفود اور ڈونرز پراجیکٹ میں وہ اپنا کردار ادا کررہا ہے اس کے علاوہ وہ خیبرپختونخوا سے کلائمیٹ چینج کے رکن ہے لیکن پارٹی کے اندرونی معاملات میں ان کا کوئی کردار اس لئے نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے اندر اختلافات جنم لینے لگے ہیں اور پارٹی کی انٹرنل کمیٹی جو وزیر اعلی نے بنائی ہے صرف وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو کنٹرول کرنے کیلئے بنائی گئی ہے اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک چیک ضرور ہے لیکن سوال اٹھایا جاتا ہے کہ وہ وزیر اعلی کو بھی طلب کرسکتے ہیں یا ان کے پاس یہ اختیار نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے اندر اس کی مخالفت ہورہی ہے کہ اگر کوئی قانونی حیثیت کمیٹی کی نہیں ہے اور وہ صرف شکایت کی بنیاد پر وضاحت طلب کرتی ہے تو اس سے متعلقہ وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کی کردار کشی ہوتی ہے ۔

Scroll to Top