سیکیورٹی فورسز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کامیاب کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا، جس میں تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ 12 مارچ کو ہونے والے فائنل کلیئرنس آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد جدید اور غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، جس سے حملے کے پیچھے بیرونی مداخلت کے امکانات کو تقویت ملتی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران فورسز نے انتہائی مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا، تاکہ کسی بھی معصوم شہری کو نقصان نہ پہنچے۔ اس کامیاب کارروائی کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔