ٹک ٹاک ویڈیوز کے لیے گھروں پر پتھراؤ کرنے والے نوجوان گرفتار

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لئے گھروں کے شیشے توڑنے والے اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، “ٹک ٹاکر پتھر گروپ” کے نام سے مشہور یہ نوجوان حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینک کر ان کے شیشے توڑتے اور اس کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔

علاقہ مکینوں کی شکایات پر تھانہ تاتارا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گھروں اور دروازوں پر پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار شدگان تراویح کے بعد حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر پتھراؤ کرتے اور ساتھ ہی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔

پولیس نے تمام ملزمان کو حیات آباد سرکل میں حراست میں لے لیا، جہاں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔ بعد ازاں والدین اور سرپرستوں کو تھانے بلا کر تحریری معافی نامہ لینے کے بعد تمام نوجوانوں کو والدین کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی

Scroll to Top