پشاور میں دھاتی ڈور سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

پشاور میں پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والی دھاتی اور کیمیکل لگی ڈور ایک اور حادثے کا سبب بن گئی۔

کمبوہ کے رہائشی ملک شہرام موٹر سائیکل پر یونیورسٹی سے واپس آ رہے تھے کہ اچانک ان کے گلے میں پتنگ کی دھاتی ڈور پھنس گئی، جس سے ان کی گردن شدید زخمی ہوگئی اور وہ موٹر سائیکل سمیت سڑک پر گر پڑے۔

 زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پنجاب میں پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کی فروخت پر سخت پابندی عائد کی جا چکی ہے، مگر پشاور میں اب تک اس حوالے سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

 اندرون شہر کے علاقوں، خصوصاً یکہ توت اور کوہاٹی گیٹ میں پتنگ اور خطرناک کیمیکل ڈور کی فروخت بڑے پیمانے پر جاری ہے، جس سے مزید حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے جان لیوا واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیوز کے لیے گھروں پر پتھراؤ کرنے والے نوجوان گرفتار

Scroll to Top