پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں 4 میڈلز جیت لیئے

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کے فائنل راؤنڈ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میڈلز جیتے ہیں۔

اٹلی کے شہر ٹورین میں جاری اس عالمی ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک گولڈ، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

پاکستان کے منیب الرحمان نے 50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ویمنز فائنل میں پاکستان کی روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا منفرد انداز

اس کے علاوہ، 200 میٹر اسنو شوئنگ ایونٹ میں سات پاکستانی ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جن میں علی رضا اور عبدالصبور نے کانسی کے تمغے جیتے۔

یہ کامیابیاں پاکستان کے اسپیشل اولمپکس ایتھلیٹس کی محنت اور عزم کا مظہر ہیں، جو عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Scroll to Top