پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے کہا ہے کہ “اپنا صوبہ اور اپنا اختیار” کا نعرہ لگانے والوں نے جب عملی طور پر قدم اٹھانے کی بات کی
تو بجلی اور گیس جیسے اہم وسائل کو وفاقی حکومت کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے پختون ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہونے کے باوجود صوبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
محمود جان نے مزید کہا کہ جب مشکل وقت آتا ہے، تو پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی سپلائی روک دی جاتی ہے، جو کہ صوبے کے عوام کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کے معاملات غیر منتخب افراد چلا رہے ہیں، سردار حسین بابک
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو صرف نعروں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور صوبے کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
محمود جان نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کی خودمختاری کا دعویٰ کرنے والوں کو اپنی پالیسیاں اور حکمتِ عملیاں بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔