خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نمک کی کان منہدم ہونے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
نمک کی کان گرنے کاواقعہ کرک کے علاقے سریخواہ میں پیش آیا، جس میں دو مزدور دب جانے سے جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 23 سال کا رسول زمان،اور 28 سال کا ہدایت اللہ شامل ہے، دونوں مزدور میر کلام کے علاقے کے رہائشی تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مردان۔ ولی انٹرچینج روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق 6 زخمی
واقعے میں ایک مزدور زخمی بھی ہوا جنہیں ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا.