مانسہر میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں متعلقہ محکمے کے سینئر افسران ملوث نکلے۔
محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث سنئیر افسران سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کے لیے وفاق سے رابطہ
انکوائری میں غیر قانونی کٹائی کی مدد میں محکمہ جنگلات کو 2 کروڑ سے زائد نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔
گرفتار ملزمان میں ڈی ایف او سرن جواد ممتاز، سابق ڈی ایف او سرن مدثر حسن، ایس ڈی ایف او جیوڑی مامون خان، رینج آفیسر محمد عالم، فارسٹ گارڈ وقار بخت، فارسٹ گارڈ رحمت علی، فارسٹ گارڈ ذیشان، سابقہ فارسٹر نیاز شاہ شامل ہیں۔