سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔
جوائنٹ انسویسٹی گیشن ٹیم نے دو روز قبل علیمہ خان کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ ،بھارتی میڈیا سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف
جے آئی ٹی الیکٹرانک ایکٹ 2016 کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔