نہروں کے معاملے پر سیاست سے گریز، چھوٹے صوبوں کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف الزامات لگانے کی بجائے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا خواجہ آصف کسی ایک دہشتگرد کی نشاندہی کریں جو خیبرپختونخوا میں بسایا گیا ہو، اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشتگردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف ساتھ بیٹھنے کیلئے پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہاکرو: خواجہ آصف

انہوں نے کہا یہ افسوس کی بات ہے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف دہشت گردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ محض بیانات سے نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے، بلوچستان واقعے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

بیرسٹر سیف  نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے مارشل لا کا ساتھ دینے پر معذرت کی، بہتر ہوگا کہ وہ فارم 47 پر بھی معذرت کریں، خواجہ آصف کو فارم 47 پر ایم این اے بننے پر ریحانہ ڈار سے بھی معافی مانگنی چاہیے۔

Scroll to Top