باجوڑ میں مسلح حملہ، پولیس اہلکار شہید

باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی چوترہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار ملک ریحان شہید ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اہلکار ملک ریحان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 بچے زخمی

جاں بحق پولیس اہلکار ملک ریحان متہ شاہ سالارزئی کا رہائشی تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا تھا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Scroll to Top