سربراہ خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں، خودکش حملہ آوروں کے اعضا سے شناخت کر لی گئی ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحے کی ٹریکنگ کررہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟
یہ بھی پڑھیں: 400گاڑیوں پرمشتمل امدادی اشیاکاقافلہ پاراچنار پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں حالات خراب کرنے والے 100 سے زیادہ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، حکمتِ عملی بنا لی ہے، امید ہے اب کوئی واقعہ رونما نہیں ہو گا۔
آئی جی ذوالفقار نے مزید کہا کہ جلد ضلع کرم میں پائیدار امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے، سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، چند ماہ میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کر لیا جائے گا۔