پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں بارشوں اور نکاس آب کے پانی سے بننے والا جوہڑ 6سال کے بچے کی موت کا سب بن گیا۔
چھ سال کا بچہ کھیل کود کے دوران جوہڑ میں گر گیا، مقامی افراد کے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیوکی غوطہ خور ٹیم نے 30 منٹ کے سرچ آپریشن کے بعد بچے کو مردہ حالت میں نکال لیا، ریسکیو ٹیم نے بچے کی میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دھاتی ڈور سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے بچے کی شناخت ابو ہریرہ کے نام سے ہوئی ۔