پشاور ،پاک افغان گڈز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ پرقابو پالیا گیا

پشاور کے رنگ روڈ پاک افغان گڈز ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔

تاہم، ریسکیو1122 کی فوری اور مؤثر کارروائی نے صورتحال کو قابو میں کیا اور کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

ریسکیو1122 کے مطابق، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور 6 فائر ویکل فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر فائٹرز نے ایک گھنٹہ اور 30 منٹ کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں مردان: بیکری میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی، چار افراد جھلس گئے

ریسکیو1122 نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم، انتظامیہ نے آگ کے سبب ممکنہ مالی نقصان کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ریسکیو1122 کی ٹیم کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بڑی تباہی کو ٹال دیا گیا اور علاقے میں امن و سکون بحال ہو گیا۔

Scroll to Top