ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ، بالائی علاقوں میں برفباری

ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ، بالائی علاقوں میں برفباری

بالائی علاقوں میں برفباری سے جاتی سردی ایک بارپھر لوٹ آئی ، محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔

بالائی علاقوں سوات ، مینگورہ ، مالم جبہ اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کالام ، وادی کاغازن اور مہوڈنڈ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ۔

ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بالائی علاقوں میں برفباری سے جاتی سردی ایک بارپھر لوٹ آئی ،پنجاب میں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ۔

ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بالائی علاقوں کالام ، وادی کاغان ، مہوڈنڈ میں پہاڑون پر برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی ، آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں ، مری ، چترال ، مانسہرہ ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بلوچستان کے شمالی اضلاع ، بالائی سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔

Scroll to Top